انگلش کرکٹ بورڈ نے 15 سال بعد دورہ پاکستان پر غور شروع کر دیا

برطانیہ:انگلش کرکٹ بورڈ نے 15 سال بعد دورہ پاکستان پر غور شروع کر دیا،انگلش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ جنوری کے آخر میں یا فروری کے شروع میں پاکستان کے مختصر دورے کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہے،اس دورے کے بارے میں 8 اکتوبر کو ای ایس پی این اینفو نے انکشاف کیا تھا۔ 2005 کے بعد سے یہ برطانیہ کا پہلا دورہ ہوگا اور یہ تین ٹی 20 پر مشتمل ہوگا۔ای سی بی دورے کو انجام دینے کے خواہاں ہے۔ وہ نہ صرف پاکستان کے حالیہ اختتامی دورہ انگلینڈ کے شکر گزار ہیں ، پاکستان کے کھلاڑی کویڈ 19 پروٹوکول کی وجہ سے کئی ہفتوں میں لاک ڈاؤن میں گزارے تھے۔ ان کا خیال ہے کہ وہ اس دورے کے زریعے دہشتگردی کی وجہ سے متاثر ملک کا مثبت پہلو دنیا کو دکھائیں گے۔