پشاور میں خواجہ سراؤں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

پشاور:پشاور میں خواجہ سراؤں کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں وہ مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کر کے خوب محظوظ ہوئے۔پشاور کے اسپورٹس کمپیلکس میں ڈائریکٹوریٹ یوتھ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام خواجہ سراؤں کے لیے رنگا رنگ اسپورٹس گالا منعقد کیا گیا۔اس میں 50 سے زائد ٹرانس جینڈرز نے سات مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔نیزہ بازی، 100 میٹر ریس، رسہ کشی، کرکٹ اور سائیکلنگ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے کر خواجہ سرا خوب محظوظ ہوئے۔منتظمین کے مطابق ان مقابلوں کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بھی بڑھایا جائے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ خیبر پختونخوا نے اسپورٹس گالا کو سراہا اور کہا کہ اس کا مقصد ان لوگوں کی اسپورٹس میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اسپورٹس گالا کے اختتام پر مختلف کھیلوں میں حصہ لینے اور کامیابیاں حاصل کرنے والوں نے جیت کا جشن ڈھول کی تھاپ پر منایا۔

شیئر کریں