خیبر :لنڈیکوتل میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ 27 خاندانوں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران اور تحصیلدار ساز محمد نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثرہ 27 خاندانوں کو 19لاکھ پچاس ہزار روپے کے مالی امداد کے چیکس تقسیم کئے گئے،تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے پی ڈی ایم اے حکام کی طرف سے لنڈی کوتل حالیہ بارشوں کی وجہ سے کمروں کی چھتیں گرنے سے متاثرہ 27 خاندانوں کے افراد میں 19لاکھ پچاس ہزار روپے کے مالی امداد کے چیکس تقسیم کر دئے گئے. اس موقع پر پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں علاقے کے غریب اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں کو یہ مالی امداد فراہم کر دی گئی اور دیگر متاثرہ افراد کو بھی جلد حکومت کی طرف سے مالی امداد مل جائے گی انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کے لئے ہمارے دفاتر کے دروازے دن رات کھولے رہی گی علاقے کے عوامی مسائل کے حل اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ علاقے کے عوام کے مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سکے. اس موقع پر حالیہ بارشوں کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مالی امداد فراہم کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا