موسیقی کی ترقی فلموں کی کامیابی سے مشروط ہے،رابی پیرزادہ

لاہور:نامور اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہاہے کہ ہماری موسیقی کو آج بھی دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے لیکن اسے ماضی کی طرح کاعروج حاصل نہیں ،اس کیلئے ہمیں منصوبہ بندی کر کے از سر نو محنت کرنا ہو گی ،نوجوان گلوکار وں کی جانب سے اس شعبے میں نام کمانے کیلئے کاوشیں خوش آئند ہیں۔ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ موسیقی کی ترقی فلموں کی کامیابی سے مشروط ہے اور فلموں کی کامیابی سے کئی شعبے عروج اور ترقی حاصل کرتے ہیں۔حالیہ سالوں میں پاکستان میں بننے والی فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں جس سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔