ماہ نور بلوچ ماموں کی دلہن عکس بندی کرنے میں مصروف

اسلام آباد: اداکارہ ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم ماموں کی دلہن میں جلوہ گر ہوں گی۔ اعجاز اسلم نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کے ساتھ ٹیلی فلم ماموں کی دلہن عکس بندی کرنے میں مصروف ہیں، اس فلم کی کاسٹ میں اداکار ایاز سمو، اظفر رحمان اور صدف کنول بھی ادکاری کے جوہر دکھائیںگی۔ٹیلی فلم ماموں کی دلہن عید الاضحی کے موقع پر نجی ٹی وی ہر دکھائی جائے گی۔