پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹک ٹاک ایپ بلاک کر دی

اسلام آبا د: پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹک ٹاک اپلیکیشن بلاک کردی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے شوقین افراد کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا عمل درآمد آج سے ہو گا۔اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے گیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔جس کے بعد پاکستان میں ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ٹک ٹاک پرپابندی لگائی گئی۔پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں ایپ کو بند کرنے کے بارے میں تحریر کیا ہوگا۔واضح رہے کہ پی ٹی اے نے کئی موبائل اور سوشل میڈیا ایپس پر غیر اخلاقی مواد پھیلائے جانے کی شکایات کے بعد ایکشن لیا تھا۔