متنازع فلم’کیوٹیز‘ کی وجہ سے امریکہ میں نیٹ فلکس پر فرد جرم عائد

ٹیکساس :اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلکس‘ کو متنازع بولڈ فلم ’کیوٹیز‘ ریلیز کرنے پر امر یکہ کی گرینڈ جیوری نے نیٹ فلکس پر فرد جرم عائد کردیاہے۔نیٹ فلیکس کو مذکورہ فلم پر پہلے ہی دنیا بھر سے شدید تنقید کا سامنا تھا اور مسلم ملک ترکی نے کیوٹیز کی ملک میں ریلیز پر پابندی بھی لگا دی تھی۔’کیوٹیز‘ کو ریلیز کیے جانے پر امریکا سمیت دنیا بھر میں لوگوں نے نیٹ فلکس کی احتجاج کے طور پر سبسکرپشن بھی ختم کرنا شروع کی تھی، تاہم اس کےباوجود اسٹریمنگ ویب سائٹ فلم کی حمایت جاری رکھی۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ نیٹ فلکس کو مذکورہ فلم کو ریلیز کیے جانے پر امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجداری مقدمے کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق نیٹ فلیکس پر ریاست ٹیکساس کی حکومت نے فلم میں کم عمر بچوں کو نیم عریاں اور جنسی رجحانات کی طرح راغب دکھائے جانے پر عدالت میں کرمنل مقدمہ دائر کردیا۔ریاست ٹیکساس کی جانب سے گزشتہ ماہ 23 ستمبر کو ٹیلر کائونٹی کی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا، جس میں عریانیت اور نابالغ لڑکیوں کو جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھائے جانے پر اسٹریمنگ ویب سائٹ کے خلاف فوجداری مقدمے کی درخواست کی گئی تھی۔

شیئر کریں