محترمہ بینظیر بھٹو (شہید)کا کردار ادا کرنےکی خواہش ہے ميرا

اداکارہ میرا کی خواہش ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو (شہید)کی زندگی پر مبنی فلم بنائی جائے ، جس میں وہ ان کا کردار ادا کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دیں گی جس میں خواتین کی معاشرے میں اہم کردار ہونے کا پیغام ہو۔ اداکارہ میرا فلم ’’باجی ‘‘ میں اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی،فلم 28 جون کو سینیما کی زینت بنے گی۔