ہزارہ،مون سون کی تباہ کاریوں کے حوالہ سے ریڈ الرٹ جاری

ایبٹ آباد : محکمہ موسمیات نے ممکنہ مون سون کی تباہ کاریوں کے حوالہ سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، ہزارہ ڈویژن کے بالائی پہاڑی اور سیاحتی علاقوں کے حوالہ سے انتظامیہ نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ذرائع کے مطابق پہاری علاقوں میں مون سون کی ممکنہ تباہ کن بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ زیریں علاقوں میں سیلاب کی پیشن گوئی کے ساتھ دریائے کنہار اور دیگر برساتی نالوں کے ارد گرد رہنے والے مکینوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کو بھی احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔