کوہاٹ، شرانگیز نفرت پھیلانے والے دو افغان مہاجر لڑ کے گرفتار

کوہاٹ:کوہاٹ پولیس نے پاکستان کے خلاف شرانگیز نفرت پھیلانے اور گالیاں دینے والے دو افغان مہاجر لڑکوں کو حراست میں لے کر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس تھانہ جنگل خیل کی حدودمیں واقع افغان مہاجرین کیمپ گھمکول کے رہائشی دو افغان مہاجر لڑکے مبینہ طورپر ریسکیو15 کو غیررجسٹرڈ موبائل فون پر کالیں کرکے دھمکیاں دیتے اور پاکستان کے خلاف شرانگیزپروپیگنڈہ اور نفرت پھیلاتے اور حکومت کو گالیاں دیتے۔پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے دونوں افغان مہاجر لڑکوں صدیق اللہ ولد زرجان اور فہیم ولد غفارخان کو گرفتار کرلیا اور دونوں کے خلاف پولیس تھانہ جنگل خیل میں تعزیرات پاکستان کے دفعہ 506 اوردہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 25D (سائبرکرائم) کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔