مردان میں بلاجواز لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

مردان:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، شارٹ فال کم ہو کر رہ گیا ہے، لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں خاطر خواہ کمی واقع نہیں ہوئی۔ شہری علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے۔ بجلی کی بندش نے شہریوں کے معمولات بری طرح متاثر کیے ہیں ۔ بجلی کی طویل بندش شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ صنعتیں بند ہونے سے ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے جس سے نہ صرف گھریلو صارفین پریشان ہیں بلکہ کاروباری طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہريوں نےپسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے پر توجہ دیکر بجلی کی بحالی کا انتظام کریں تاکہ شدیدگرمی اور حبس کے موسم میں ہم سکھ کا سانس لے سکیں۔