ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 84.8 ملین تک پہنچ گئی، پی ٹی اے

اسلام آباد :اگست 2020 کے اختتام پر ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 84.8 ملین تک پہنچ گئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 کے خاتمہ پر صارفین کی تعداد 82.76 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح جولائی 2020 کے خاتمہ پر صارفین کی تعداد 82.76 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح جولائی 2020 کے مقابلہ میں اگست 2020 کے دوران پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 2.05 ملین کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 کے مقابلہ میں اگست 2020 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 0.95 ملین کا اضافہ ہوا ہے اور صارفین کی تعداد جولائی 2020 کے اختتام پر 168.04 ملین تھی جو اگست 2020 کے اختتام پر 168.97 ملین تک بڑھ گئی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق جولائی 2020 میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (این جی ایم ایس) کی شرح 39.25 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اگست 2020 کے اختتام پر این جی ایم ایس کی شرح 40.95 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔