ترک اداکار جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیرنے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔جاوید جیتن گُنیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے تُرک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں ’اسلام آباد، پاکستان‘ لکھا جس کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جاوید جیتن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔