پیمرا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: پیمرا کی طرف سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل جلن پر پابندی عائد کردی گئی ۔ پیمرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جلن ڈرامہ سیریل سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی ہے جس پر عوام کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئیں ،

چینل انتظامیہ کو متعدد بار کہا گیا کہ ڈرامے کے مواد کا جائزہ لیں اور اس کے سکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنایا جائے ، بصورت دیگر پیمرا کی طرف سے کارروائی کی جائے گی ، تاہم اے آر وائی ڈیجیٹل کی انتظامیہ کی طرف سے ڈرامے کے سکرپٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جس پر پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27کے تحت ڈرامہ سیریل جلن کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔