فلپائن کی 23 سالہ لڑکی نے منفرد آرٹ کو ذریعہ معاش بنا لیا

منیلا: فلپائن کی 23 سالہ لڑکی نے منفرد آرٹ کو ذریعہ معاش بنا لیا۔ فلپائن کی آرٹسٹ کا پتوں پر کمال مہارت سے اہم شخصیات کی تصاویر بنانے کا منفرد فن اس کا ذریعہ معاش بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن کی آرٹسٹ نے پتوں پر کمال مہارت سے اہم شخصیات کی تصاویر بنانے کے منفرد فن کو اپنا ذریعہ معاش بنا لیا ہے۔فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق 23 سالہ میری ما داکا نے پتوں پر فلپائنی صدر اور مائیکل جیکسن سمیت دنیا بھر کی اہم شخصیات کی تصاویرکو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس کے بعد اس کے اس منفرد فن کی بھرپور پذیرائی ہوئی۔ نیوز رپورٹس کے مطابق فلپینی لڑکی کو پورے ملک سے داد و تحسین پر مبنی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میری ما داکا نے کو ملک کے اندر سے اور دنیا بھر سے تصاویر بنوانے کے لیے آن لائن آرڈر ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ نیوز رپورٹس کے مطابق داکا نے ایک پتے پر تصاویر بنانے کی قیمت 8.24 ڈالر رکھی ہے اور اب تک وہ آرٹ کے سیکڑوں پتوں کو فروخت کر چکی ہے۔