پاکستان سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن گئی ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن گئی جو وزیراعظم عمران خان پر اور ان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انشاللہ اب پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ افراط زر میں نمایاں کمی سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کپتان غریبوں کا سوچتا ہے، ہر پالیسی غریب کے لئے سوچ کر بنائی جاتی ہے اور اب ان پالیسیوں کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں۔