سپر سٹارعیدالاضحی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

لاہور : معروف اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف فلم ’’سپر سٹار‘‘ کی پروموشن کیلئے لاہور پہنچ گئے، فلم عید الاضحی پر ریلیز ہو گی جس کا شائقین شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرہ اور بلال اشرف نے گزشتہ روز لاہور کے مختلف شاپنگ مالز کا دورہ کیا اور ٹی وی پروگراموں میں شرکت کی۔ اس حوالے سے ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاہور میں بہت انجوائے کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم عیدالاضحی کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔