دنیا میں کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا،حنا الطاف

اسلام آباد : اداکارہ حنا الطاف نے کہا کہ میں ظاہری سے زیادہ با طنی خوبصورتی کی قائل ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ظاہری خوبصورتی کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی ہیں لیکن باطنی خوبصورتی کو مدنظر ضرور رکھتی ہیں۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی پرفیکٹ نہیں ہوتا ہے ، ہر کسی میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور ہوتی ہے اور بطور انسان ہیمں ایک دوسرے کی خامیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کی خوبیوں کی تعریف کرنی چاہیے۔