سی پیک اور عاصم سلیم باجوہ کو متنازعہ کرنے والا ٹیوٹر ہینڈل امریکی ملازم مبشر علی زیدی کا نکلا

تحریر:گوہر رحمان ۔۔۔
سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان دشمن ممالک اور عناصر ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ وہ کسی نہ کسی طرح اس منصوبے کو ناکام بنا سکے۔ چند دن قبل بھارتی میڈیا نے ایک پروپیگنڈا شروع کیا کہ سی پیک پر کام روک دیا ہے تاکہ اس کے ذریعے وہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچا سکے۔ لیکن سی پیک کے چئیرمین عاصم سلیم باجوہ اور پاکستان کی محب وطن عوام نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔لیکن ان ملک دشمن عناصر نے اس منصوبے کو متنازعہ بنانے کے لئے سی پیک کے چئیرمین عاصم باجوہ پر کرپشن اور بیرون ملک جائیداد بنانے کے الزامات ایک ٹویٹر اکاؤنٹ فیکٹ فوکس ایف ایف سے لگائے گئے۔ لیکن یہ اکاؤنٹ اس سے پہلے ملک مخالف پراپیگنڈا کرنے والے میڈیا ادارے سے منسلک امر یکی ملازم مبشر علی زیدی کا تھا۔ جنھوں نے عاصم سلیم باجوہ کے خلاف پراپیگنڈے کے لئے اپنے ٹویٹر ہینڈل کو فیکٹ فوکس ایف ایف کے نام پر تبدیل کیا۔سی پیک جس کو ناکام اور متنازعہ بنانے کے لئے پاکستان دشمن ممالک اور ملک میں موجود ان کے چیلے پہلے دن سے اسے قبول کرنے کے لئے تیار نہیں کیونکہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان ایک عالمی راہ داری کا مرکز بنے ۔ اسلئے یہ لوگ اس منصبوبے کو متنازعہ بنانے کے لئے پہلے دن سے مصروف ہیں۔ کبھی یہ ممالک اور ملک دشمن عناصر اس منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگاتے تھے تو کبھی اسے متاثر کرنے کے لئے یہ الزامات لگاتے تھے کہ منصوبے پر سست روی کا پروپیگنڈاکرتے تھے۔ اس قسم کے پروپیگنڈے کے لئے حکومت نے اس کو تنازع سے بچانے کے لئے عاصم سلیم باجوہ کو اس کا چئیر مین بنایا۔ جن کی انتھک محنت کی بدولت دشمنوں کو منہ کو منہ کی کھانا پڑی۔ کیونکہ وہ اس منصوبے پر دشمن اور ان کے بغل بچوں کا پروپیگنڈا مسلسل ناکام بنانا رہے تھے۔ اور اس منصوبے پر تیزی سے کام کر رہے تھے جس سے بار بار ان عناصر کو منہ کی کھانہ پڑ رہی تھی جو ان غداروں سے برداشت نہیں ہو رہا تھا ۔ چنا نچہ ان دشمن عناصر جن میں پہلے نمبر پر موجود وائس آف امریکا جس کو مسلسل پاکستان مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے اس کی نشریات پر حکومت پاکستان نے اس پر پابندی لگا دی تھی، مگر یہ نشریاتی ادارہ اور اس میں موجود ریاست مخالف عناصر جن میں مبشر علی ذیدی سرفہرست ہیں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل کو ایک جعلی نام فیکٹ فوکس ایف اہف میں تبدیل کیا۔ اور اس پر بغیر ثبوت کے عاصم سلیم باجوہ پر بیرون ملک بے نامی جائیدادیں اور کرپشن کے الزامات لگائے۔ ان الزامات کا عاصم باجوہ نے منہ توڑ جواب دیا۔
یہ سب کرنے کا مقصد عاصم سلیم باجوہ کو متانزع بنانا کر اس منصوبے سے الگ کرنا تھا تاکہ یہ لوگ اپنا پروپیگنڈا بہتر طریقے سے انجام دے سکے اور اس منصوبے کو ختم کرسکیں، جو عاصم باجوہ کے ہوتے ہوئے کاممکن ہے۔