حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد : موجودہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بجلی کے منصوبوں سے ملک میں توانائی کے شدید بحران پرقابو پانے میں مددملی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی ضروری ہے۔ رشکئی خصوصی اقصادی زون سی پیک کے تحت قائم کیاجانے والا اقتصادی زون ہوگا۔