پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا ،عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ(آمدن اور اخراجات کے درمیان فرق) ختم ہوگیا ہے اور کرنٹ اکاﺅنٹ 424 ملین ڈالر سرپلس میں چلا گیا ہے. عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے اور ملک کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم ہوچکا ہے انہوں نے لکھا کہ جولائی 2019 میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 613 ملین ڈالر تھا اور جون 2020 میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 100 ملین ڈالر تھا.

وزیراعظم نے بتایا کہ جولائی میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ ختم اورکرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہوگیا ہے معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے عمران خان نے لکھا کہ جون کے مقابلے برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور بیرون ملک سے بھی بھیجی گئی تفصیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے. اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2020 میں جاری کھاتہ خسارے سے پاک رہا اور کرنٹ اکاﺅنٹ بیلنس 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جون 2020 میں کرنٹ اکاﺅنٹ کو 10 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا.