پاکستانی نژاد امریکی سائنسدان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد: پاکستانی نژاد امریکی سائنس دان ڈاکٹر نرگس ماول والا میساچیوسیٹس یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے اسکول آف سائنس کی ڈین مقرر ہوگئیں۔وہ اپنی ذمہ داریاں یکم ستمبر سے سنبھالنے والی ماہر فلکی طبعیات نرگس ماول والا اسکول آف سائنس کی پہلی خاتون ڈین ہوں گی۔لاہور میں پیدا اور کراچی میں پلی بڑھی نرگس ماول والا 2015ء سے ایم آئی ٹی میں شعبہ فزکس کی ایسوسی ایٹ ہیڈ ہیں۔انہوں نے خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی سے متعلق آئن اسٹائن کا نظریہ درست ثابت کیا تھا۔