ترک اداکارارطغرل غازی کی پاکستانیوں کو مخصوص انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد

استنبول : ترکی کے معروف اداکار انگین آلتان کی پاکستانیوں کو مخصوص انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد۔ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ چلے گئے، پاکستانیوں کو اردو زبان میں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان نے پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقع پر مخصوص انداز اپناتے ہوئے پاکستانیوں کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ترک اداکار استنبول میں واقع پاکستانی قونصلیٹ چلے گئے جہاں انہوں نے پاکستان عوام کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جشن آزادی کی مبارکباد دی۔ ترک اداکار نے پاکستانیوں کو مبارکباد اردو زبان میں دی ہے۔ ترکی میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے انگین آلتان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بطور تحفہ ایک کتاب بھی پیش کی۔