لالی ووڈ کے نامور فنکار وں ثناء اورلیلیٰ نےراؤنڈ اباؤٹ کی تشہیری مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا

لاہور:26جولائی کو پاکستان بھر کے سنیماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جا نی والی ارباز خان کی بطور ڈائریکٹر پہلی اردو فلم ’’ راؤنڈ اباؤٹ ‘ کی تشہیری مہم میں لالی ووڈ کے نامور فنکار وں ثناء اورلیلیٰ نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا،فيشن ٹی وی کو خصوصی پیغامات ریکارڈ کروا تے ہو ئے کہا کہ ایکشن، رومانس اور طنز و مزاح سے بھرپور لالی وڈ کی نئی فلم ” راؤنڈ اباؤٹ ” کے گیتوں کی عکسبندی شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان کی حسین وادیوں میں مکمل کی ہے ۔ جبکہ ایکشن سینز کی بہترین پکچرائزیشن اور کامیڈی تڑکے کے حسین امتزاج کے باعث ’’ راؤنڈ اباؤٹ ‘‘ ایک معیاری پروڈکٹ کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے ٹریلرز اور گیتوں کو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں دیکھ اور سراہ چکے ہیں ۔انہوں نے پاکستانی فلمی صنعت کے ورسٹائل فنکار ارباز خان نے پشتو فلموں کی کامیاب ڈائریکشن کے بعدلالی وڈ میں بھی بطور ڈائریکٹر ایک نئے سفر کےآغاز پر مبارکباد دی اور ارباز خان کے کیرئیر کے ایک اہم سنگ میل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔