گوادر میں تعمیراتی شعبے میں 13 کاروباری افراد 1300 ارب لگا کر سرمایہ کاری کریں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے 13 بڑی کاروباری شخصیات کو تعمیراتی شعبے میں 1300 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے لئے راضی کر لیا۔سرمایہ کاری کے اس بڑے منصوبے سے ہاؤسنگ سوسائٹی ، پلازے اور اونچی عمارتیں بنیں گی۔ اس میں پینٹ ، بجلی ، پلمبنگ ، سینیٹری ، پتھر ، ٹائلس سمیت 40 سے 72 تک کی چھوٹی صنعتوں کو شامل اور فائدہ ہوگا۔ یہ ساری صنعتیں بحال ہوں گی جبکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے زیادہ مواقع ملیں گے ۔ مجموعی طور پر ، ماہرین کا خیال ہے کہ اس حجم سے ملک کی معیشت کو تقویت ملے گی اور پچیس لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ نیز اس سے ملک کے دیرینہ مسئلےآبادی اور ان کے لئے دستیاب مکانوں کی تعداد کے مابین ایک بہت بڑا فرق دور کرنے میں مدد ملے گی۔ لگ بھگ 10 ملین افراد بے گھر ہیں اور ملک میں کم از کم 10 ملین نئے ہاؤسنگ یونٹوں کی ضرورت ہے۔ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈویلپرز (اے بی اے ڈی) نے اس منصوبے میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور رہائشی اسکیم کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسی طرح اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر نجی بینکوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔