وزیراعظم کا دورہ امریکا پاکستان کے لئے خوش آئند ہے،شان

اسلام آباد: پاکستانی اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو دورہ امریکا کے دوران ملنے والا پروٹوکول ناقدین کے لئے بہترین جواب ہے۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو دیا گیا پروٹوکول ناقدین کے لئے بہترین جواب ہے،اس سے قبل ماہرہ خان نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو کو پاکستان کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے۔