حلیمہ سلطان نے پاکستانی مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا

لاہور : ترکی کی معروف اداکارہ اسراء بلجیک کے نئے ٹوئٹ نے پاکستانی مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں اپنا نمبر ون مل گیا ہے۔

https://twitter.com/esbilgic/status/1287753765878206464?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1287753765878206464%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2020-07-28%2Fnews-2526504.html

اداکارہ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے اس مختصر پیغام کے بعد لوگوں نے اپنے اپنے اندازے لگانا شروع کر دئیے ہیں کہ آخر ایسا نمبر ون کیا ہے جو اداکارہ کو اپنے ملک کی بجائے پاکستان میں مل گیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے اس ٹویٹ کے بعد پاکستانی شائقین کی حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اسرا بلجیک کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر ایک گرما گرم موضوع بن چکا ہے۔پاکستانی صارفین تجسس میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ پاکستان میں ایسا کون ہے جو اسرا کا نمبر ون ہو سکتا ہے۔