روٹی 10روپے پر فروخت ہوگی، ڈپٹی کمشنر مردان

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خا ن وزیر کے زیر صدارت ضلع مردان نانبائیوں کے ہوالے سے اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا.اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مردان اسد اللہ خان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ارشاد خان، اے اے سی کاٹلنگ جہانزیب خان، اے ے سی رستم فواد خان خٹک، اے اے سی ڈاکٹر سہیل الرحمن , اے سی انڈر ٹرینگ کامران خان, نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر لاجبر خان، جنرل سیکرٹری اعجاز خان، ٹی ایم او ز، مردان اور تخت بھائی,اے ڈی انڈسٹیز, پریس کلبوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ڈی سی مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 150 گرام روٹی حکومت کی جانب سے منظور شدہ پچھلے نرخ نامے کیمطابق مبلغ 10روپے پر فروخت ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ نانبائیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈپٹی کمشنر مردان سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے روٹی کی قیمت بھی بڑھائی جائے کیونکہ اب پرانے نرخ پر روٹی فروخت کرنے سے نانبائیوں کو نقصان ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ جب تک ملحقہ دیگر اضلاع میں بھی نرخ نہیں بڑھائے جاتے تب تک یہاں پر بھی روٹی کے نرخ پرانے ہوں گے، اور 150گرام روٹی 10روپے میں فروخت ہوگی، ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کیا کریں، اور خود ساختہ مہنگائی کا نوٹس لیں اور مرتکب افراد قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔