پی ٹی ایم اوربیرونی فنڈنگ ؟

پاکستان کے بنے کے بعد سے لیکر اب تک ہندوستان اور افغانستان نے کبھی اسے کھلے دل سے قبول نہیں کیا، اور ہمیشہ پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ اور پاکستان کا المیہ ہے کہ ہمیشہ اس کے دشمنوں کو ملک میں موجود چند غداروں کی مدد فراہم ہو جاتی ہے۔ کبھی وہ ملک میں انتشار پھیلانے والے تحریک طالبان کی شکل میں دہشتگردوں کے زریعے پاکستان کی خوبصورت سرزمین میں خون کی ہولی کھیلتے ہیں، تو کبھی بلوچستان میں گنی چنی تعداد میں بی ایل اے کی شکل میں موجود انتشاری جو تعداد میں گنے چنے ہیں اور خود کو خوا مخواہ میں بلوچستان کے محب وطنوں کا ترجمان سمجھ کر معصوم بلوچ عوام اور سیکورٹی فورسز کے قتل عام کرتے ہیں۔ اور اب تو ہندوستان اور افغانستان کو تحریک طالبان کی ناکامی کے بعد سے خیبر پختونخواہ میں خود ساختہ پشتون تحفظ مومنٹ کی شکل میں مزید انتشاری اور غدار مل گئے۔ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ پی ٹی ایم کی مالی اور افرادی مدد کون کر رہا ہے، اگر پشتون تحفظ مومنٹ کی سوشل میڈیا ٹیم کو ہی دیکھ لیں تو اس میں 99 فیصد افراد کا تعلق افغانستان اور دیار غیر میں موجود افغانی ملیں گے، جرمنی فرانس، امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں موجود ان کے ہمدردوں کا تعلق افغانستان سے ہوتا ہے۔ رہی بات ان کو مالی مدد کی تو پی ٹی ایم کہیتی ہے کہ ان کے جلسے میں انے والے لوگ ان کو طندہ دیتے ہیں۔ جبکہ ان کو چندہ دینے افراد ان 50 اور 100 روپے سے زیادہ نہیں دیتے تو ان کے اتنے بڑے جلسے جن پر لاکھوں مالیت کا خرچہ آتا ہے، وہ تو ان سو اور پچاس سے تو پورا ہونے سے رہے اور ان چندوں پر بھی پی ٹی ایم میں اندرونہ خانہ کافی جھگڑے ہوئے کیونکہ اس میں کافی مالی بے قاعدگی ہوئی۔ لیکن درحقیقت منظور پشتین کی پشتون تحفظ مومنٹ کو مالی اور افرادی سپورٹ افغانستان کی این ڈٰی ایس اور ہندوستان کی راء سے مل رہا ہے۔فروری 2018 میں پی ٹی ایم کو را سے فنڈز موصول ہوئے ، اور 22 مارچ ، 2018 کو ، را نے پی ٹی ایم کارکنوں کی رہائی کے لئے ملک بھر میں مظاہرے کرنے کے لئے ایک بار پھر فنڈز فراہم کیے۔ 8 اپریل 2018 کو ، منظور پشتین کا کزن اور ایک قریبی دوست قندھار میں ہندوستانی قونصل خانے گئے ، جہاں فنڈز کا تبادلہ ہوا۔8 مئی ، 2018 کو ، جلال آباد میں ہندوستانی قونصل خانے نے امریکی ڈالر سے پی ٹی ایم کی ریاست مخالفت کے لئے جیبیں بھری جس سے طورخم میں احتجاج کیا گیا۔ ارمان لونی کی موت فنڈنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ، اور 31 مارچ ، 2019 کو ، پی ٹی ایم نے ارمان لونی کی آخری رسومات اور پشاور میں بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی کے لئے این ڈی ایس سے رقم اکٹھی کی۔قاضی میر افغان صافی وہ نام ہے جو پی ٹی ایم کی منی ٹریل ، رقم کا تبادلہ حوالہ / ہنڈی کے ذریعے کرتا ہے ۔ صافی کابل سے تعلق رکھنے والے ایم این اے اور منی ایکسچینج یونین کے سابق ہیڈ ہیں۔ ژواندون ٹی وی کے مالک محمد اسماعیل یون ، جنہوں نے بھی بلوچ باغیوں کی حمایت کی ، نے پی ٹی ایم کو وسیع میڈیا کوریج فراہم کرنے اور پی ٹی ایم قیادت کو ٹاک شوز اور انٹرویوز کے لئے مدعو کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔جبکہ عرب ممالک میں نصیر زردان پی ٹی ایم کے لئے پشتون مزدوروں سے فنڈز اکھٹا کرتا ہے اور اس کو راء کے فنڈ میں شامل کر کے افغانستان کے راستے پشتون تحفظ مومنٹ کو فراہم کرتا ہے۔پاکستان میں بدامنی کو فروغ دینے میں شامل دیگر علاقائی تنظیموں کی طرح افغانستان بھی ہر وقت کوشاں رہتا ہے ،اور ریاست مخالف عناصر اور تنظیموں کی حمایت اور مالی اعانت کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ماضی میں ، کابل ایم کیو ایم کو مالی اعانت فراہم کرنے میں بھی ملوث رہا ، اور سیکیورٹی اداروں نے طویل تاریخی ثبوت مرتب کیے جو اس کی توثیق کرتے ہیں۔
پی ٹی ایم ایم این اے محسن داو ڑ اس تحریک کے پیچھے دماغ ہیں ، جو ریاست مخالف سرگرمیوں ، تقاریر اور ریلیاں شروع کرنے کے لئے دیگر دشمن ایجنسیوں سے ، سورسنگ ، جھوٹ بولنے اور ان سے بات چیت کرنے کا ذمہ دار ہیں۔