ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کو25کروڑڈالردے گا

اسلام آباد:ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 25 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا.بینک پاکستان کو یہ رقم ورلڈ بینک کے اشتراک سے فراہم کرے گا بینک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے پاکستانی حکومت کو اپنا طبی انفراسٹرکچر بہتر بنانے، سماجی تحفظ کا دائرہ وسیع کرنے، افرادی تربیت میں اضافہ کرنے اور اقتصادی ترقی کے حصول میں مدد ملے گی‘اس سے قبل اے آئی آئی بی پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے چکا ہے‘دونوں قرض اس بینک کی جانب سے سرکاری و نجی شعبے کو اس وبا کے خلاف لڑنے کے لیے 10 ارب ڈالر کی فنڈنگ کا حصہ ہیں.