جھیل میں ڈوبنے والی معروف امریکی اداکارہ کی لاش برآمد

لاس اینجلس : معروف امریکی اداکارہ نایا رِویرا کی لاش مل گئی۔ اداکارہ نایا گزشتہ ہفتے اپنے 4 سالہ بیٹے کے ہمراہ کیلیفورنیا کی ایک جھیل میں کشتی پر سواری کے دوران لاپتا ہو گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی اسٹار نایا رویرا جو کہ گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا کی ایک جھیل میں لاپتا ہو گئی تھیں ان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔حکام کے مطابق اداکارہ نایا رویرا کی لاش مل گئی ہے اور ابتدائی طور پر خودکشی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے ہیں۔ کاؤنٹی شیرف بل ایوب نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی ہے کیلیفورنین جھیل سے ملنے والی لاش اداکارہ نایا ہی کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اداکارہ کی لاش مکمل پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دہ گئی ہے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رینٹ پر لی جانے والی ایک کشتی میں اپنے 4 سالہ بیٹے کے ہمراہ سواری کر رہی تھیں جس دوران وہ لاپتا ہو گئیں۔قیاس تھا کہ وہ جھیل میں گر کر زندگی کی بازی ہار چکی ہیں جس پر ایک بڑے پیمانے پر سر آپریشن بھی جاری کیا گیا۔ اب تقریباََ 1 ہفتے بعد تلاش کرنے والوں کو اداکارہ کی لاش ملی ہے جس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اداکارہ کا بچہ بھی کشتی میں سوار تھا جو کہ معجزانہ طور پر بچ گیا، ننھا بچہ جب تلاش کرنے والوں کو ملا تو وہ کشتی میں سو رہا تھا۔