ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ قوم کو منشیات جیسے لعنت سے چھٹکارا دلائیں، شہریار آفریدی

پشاور :معروف کامیڈین و پختونخوا آرٹس کونسل کے چیئرمین زرداد بلبل نے وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سیفران شہریار آفریدی سے ملاقات کی ملاقات کے دوران زرداد بلبل نے نوجوان نسل میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت بالخصوص آئس نشے کی وجہ سے نوجوان نسل کی تباہی کے حوالے سے تبادلہ کیال کیا معروف کامیڈین و پختونخوا آرٹس کونسل کے چیئرمین زرداد بلبل نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کو بتایا کہ تھیٹر ایک موثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے نوجوان نسل کو منشیات و آئس نشے کی تباہی کے حوالے سے شعور پیدا کیاجاسکتا ہے اور ان میں نشے کے نقصانات اور اس سے بچنے کے حوالے سے آگاہی دی جاسکتی ہے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے زرداد بلبل کے خیالات سے اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر کے ذریعے نوجوان نسل کو منشیات و آئس جیسے نشے کے لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے فنکاروں کو اپنا کردار ادا کرناچاہیےفنکاروں کو معاشرے میں آگاہی پیدار کرنے کیلئے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگااور بحیثیت قو م ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ قوم کو منشیات جیسے لعنت سے چھٹکارا دلائیں ۔