اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اوقات کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کھلیں رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں اور مالیاتی اداروں میں ظہر کی نماز اور کھانے کا وقفہ دوپہر ایک سے 2 بجے تک ہوگا جبکہ جمعے کی نماز کا وقفہ دوپہر ایک سے ڈھائی بجے تک ہوگا۔