شمعون عباسی ایک اچھے انسان ہیں ،جویریہ عباسی

اسلام آباد :اداکارہ جویریہ عباسی نے کہاکہ ان کو اپنا گھر نہ بسنے کا افسوس ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سابق شوہر شمعون عباسی سے علیحدگی پر افسوس ہے اور ان کے اندر ہمیشہ اس بات کی تکلیف رہے گی۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھا شمعون عباسی ایک اچھے انسان ہیں اور وہ میری بیٹی انزیلہ کے والد ہیں اور میرے لئے محترم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے الگ ہونے کی وجہ ہماری زندگی کے الگ الگ مقاصد ہیں۔