حلیمہ سلطان مقبوضہ کشمیر میں نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر دیکھ کر رنجیدہ

استنبول :ترک اداکارہ نانا کی لاش پر بیٹھے کشمیری بچے کی تصویر کو دیکھ کر رنجیدہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالا،اسی حوالے سے ارتغل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ نانا کی لاش پر بیٹھے کشمیری بچے کی تصویر کو دیکھ کر رنجیدہ ہو گئی۔اداکارہ اسریٰ بلجیک نےکہا کہ یہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، جو طویل عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔