فلم ’سپرسٹار‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی

کراچی : پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپرسٹار‘ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچادی ہے، بالی ووڈ شخصیات بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی فلم ’سپر سٹار‘ کے ٹریلر کا ایک کلپ شیئر کیا جس پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، ماروا حسین اور عدنان ملک تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات نے بھی سپر اسٹار کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔