سمارٹ لاک ڈاون

تحریر:مراد علی مہمند ۔۔۔۔
کورونا وائرس اپنے نام سے پہچانا جاتا ہے دنیا کا واحد وائرس ہے جس نے پوری دنیا کی معیشت کو تباہ کر دیا لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا لاکھوں لوگوں کو موت کے منہ میں پہنچا چکا ہے کورونا وائرس بضد ہے کہ میں نے پوری دنیا میں تباہی مچانی ہے. پوری دنیا کے حکومتوں نے اس سے نپٹنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں.وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کی حکومت بھی مارچ 2020 سے ایسی وائرس سے نپٹ رہی ہے لیکن قدرتی آفات کی طرح یہ وائرس زیادہ تر طاقتور ہے.خیبرپختونخوا حکومت نے عید کے بعد سمارٹ لاک ڈاون شروع کر دیا جس کا مطلب ہے کہ کسی مخصوص جگہ کو 10 یا 14 دنوں کے لیے مکمل بند کرنا اور یہ وہ جگہ ہے جہاں پر وائرس زیادہ اثر انداز ہے. مثال کے طور پر حال ہی میں پشاور ضلع حیات آباد یونیورسٹی ٹاون اور سٹی میں کچھ علاقے ہیں جس کو حکومت نے بند کیا ہوا ہے.سوشل میڈیا پر بہت سارےلوگ سمارٹ لاک ڈاون پر اعتراض کر رہے ہیں لیکن صوبائی اور وفاقی حکومت اپنے محدود وسائل میں اس وائرس سے مقابلہ کررہی ہے ایسی لیے پورے صوبے اور ملک کے عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کا ساتھ دے تاکہ یہ وائرس ختم ہو سکے. سمارٹ لاک ڈاون پورے خیبرپختونخوا کے سارے ضلعوں میں لاگو ہوگا اگر ضرورت پڑی کیونکہ یہ واحد حل رہ گیا ہے کیونکہ مکمل لاک ڈاون ممکن نہیں. وفاقی حکومت نے رمضان اور اس سے پہلے مکمل لاک ڈاون لگایا تھا جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا کاروبار خراب ہوا بہت سارے لوگ بےروزگار ہوے لیکن وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کے تحت جتنا ہو سکا کام کیا.حیات آباد میں بھی سمارٹ لاک ڈاون سے کافی لوگوں کا مشکلات کا سامنا ہے لیکن حکومت مجبور یہ سارے حفاظتی اقدامات اٹھا رہی ہے. پورےملک کا نظام متاثر ہے اللہ سے دعا ہے کہ اس وائرس کو اپنے فضل سے ختم کرے تاکہ بچے سکول جا سکے لوگوں کا کاروبار معمول پر اسکے آمین ثم آمین