پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی اسلام آباد سے گلگت پرواز کوحاد ثہ

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی ای) کی اسلام آباد سے گلگت پہنچنے والی پرواز پی کے 605 لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گئی جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں تقریبا ً40 مسافر سوار تھے تاہم تمام مسافر خیریت سے ہیں اورکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انھوں نے بتایا کہ گلگت ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ کچے پر پھسل گیا۔ طیارہ دائیں جانب ونگ کی وجہ سے مکمل طور پرگرنے سے بچ گیا تاہم واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔