معروف ٹی وی اینکر طارق عزیزانتقال کر گئے

لاہور : پاکستان کے مشہور ٹی وی اینکر طارق عزیزانتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جانی مانی شخصیت اور ہر پاکستانی کی دلعزیز شخصیت طارق عزیز جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔معروف ٹی وی میزبان چند دنوں سے علیل تھے اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔طارق عزیز نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی ۔انہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں کئی فلموں میں اداکاری کی۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغاز کیا۔پی ٹی وی کا خبر نامہ پڑھنے والے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز بھی طارق عزیز کو یہ حق حاصل ہے۔ طارق عزیز کا انتقال بدھ کے روز ہوا۔ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے بیٹے نے بھی کی ہے۔طارق عزیز پی ٹی وی کے کوئز شو نیلام گھر کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔جو پہلے 1974 میں نشر ہوا تھا ، بعد میں اس کا نام بدل دیا گیا۔ان کے پروگرام کا نام طارق عزیز شو اور بعد میں بزم طارق عزیز کے نام سے جانا جاتا تھا۔وہ 1997 سے 1999 کے درمیان پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔طارق عزیز کے انتقال کی خبر سے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے جب کہ شوبز انڈسٹری اور دیگر شخصیات بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔