ڈرامہ سیریل ’دیوار شب‘بے حد سراہا جارہا ہے،سونیا حسین

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ خوش رہنا انسان کے اپنے ہاتھ میںہے۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انسان پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سی خوشی کو محسوس کر کے اپنی زندگی کو خوشگوار بنا دے یا چھوٹی سی تکلیف کو خود پر حاوی کر کے اسے اداسی کے اندھیرے میں دھکیل دے۔سونیا حسین کا ڈرامہ سیریل ’’دیوار شب‘‘ ان دنوں آن ایئر ہے جس میں ان کے کردار کو بے حد سراہا جارہا ہے۔