بھارتی اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے زندگی کے آخری ڈھائی گھنٹے کیسے گزارے؟

نئی دہلی:بھارتی اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے 14 جون کی دوپہر کو خودکشی کی خبر نے بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔سشانت سنگھ راجپوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پرتعیش علاقے ویسٹ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے دوستوں اور ملازمین کے ساتھ رہنے کے باوجود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس کو تاحال ان کی رہائش گاہ سے ان کی جانب سے لکھا جانے والا کوئی آخری خط نہیں ملا، تاہم پولیس کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے علاج و معالجے کے دستاویزات ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔ اداکار کی ذہنی حالت، ان کی زندگی اور ان کی جانب سے گزارے گئے آخری ڈھائی گھنٹے کے حوالے سے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے سے ان کے قریبی ذرائع نے بات کی۔اداکار کے قریبی ذرائع کی بتائی گئی باتوں سے عندیہ ملتا ہے کہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے قبل اداکار کتنے خاموش اور خود کو تنہا محسوس کر رہے تھے۔