گلوکار رحیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور: معروف گلوکار رحیم شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کوئی مذاق نہیں تمام لوگ احتیاط کریں ، گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ معروف گلوکار رحیم شاہ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ کورونا کوئی مذاق نہیں تمام لوگ احتیاط کریں ، گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔انہوں نے تمام لوگوں سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔