باڑہ ضلع خیبر میں کھیلوں کے سہولیات

تحریر:مراد علی مہمند ۔۔۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے سپورٹس پراجیکٹ جس میں پورے صوبے میں 1000 کھیلوں کے سہولیات کو یقنی بنانا ہے. اس سکیم میں باڑہ تحصیل ضلع خیبر کا دو دفعہ دورہ ہوا ہے جس میں ہم نے کم از کم 12 جگہوں کو مختلف گیموں کے لیے منتخب کیا گیا ہے.سپورٹس پراجیکٹ میں تین قسم کی زمینیں درکار ہوتی ہے جس میں سرکاری زمین ذاتی زمین اور شاملات شامل ہے. سرکاری زمین کے لیے ہم ڈپٹی کمشنر سے این او سی لیتے ہیں اور ذاتی زمین پر کوئی بھی بڑا سکیم بنانے سے پہلے اس کو سپورٹس محکمے کے نام کرنا پڑے گا. اس سلسلے میں 4 فریقین نے اپنی ذاتی زمین سپورٹس محکمے کودینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس پر مارشل آرٹ کے ہال بنا ئے جائیں گے ایک ہال کا سرکاری خرچہ تقریبا 89 لاکھ تک آتا ہے دوسری طرف کرکٹ اور فٹبال کے لیے لوگوں نے شاملات کی زمین دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کو سرکاری اسٹامپ پیپر پر اور پھر ڈپٹی کمشنر سے اس کی منظوری لے کر سپورٹس محکمے کے حوالے کر دیا جا ئے گا تاکہ وہاں پر کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جا سکے.باڑہ میں شاہد آفریدی گراونڈ کا بھی دورہ کیا گیا لیکن اختلافات کی وجہ سے اس کے اوپر سٹے ہے یعنی عدالتی حکم ہے.اس. میں کوئی شک نہیں کہ پورے ملک میں کرونا وبا پھیلا ہوا ہے لیکن تعمیراتی کام کے اجازت کے بعد یہ سب سے زبردست موقعہ ہے کہ ہم میدانوں کو آباد کرے نئے گراونڈ بنا ئے اور اس سلسلے میں جتنے بھی سکیم منظور ہو سکتے ہیں تاکہ اس پر جولائی اور اگست میں کام شروع ہو جا ئے.باڑہ ضلع خیبر کرکٹ اور فٹبال کا بہت زیادہ سکوپ ہے شاہد آفریدی اور بہت سارے پاکستانی ایسی میٹھی کے سپوت ہیں جنھوں نے پورے ملک کا نام روشن کیا ہے.خیبرپختونخوا کے جتنے بھی کھلاڑی ہیں وہ سب کرونا کی وجہ سے پریشان ہے لیکن سپورٹس کمپلیکس کو اس وجہ سے نہیں کھولا جا سکتا کہ وہاں پر بہت زیادہ کھلاڑی آتے ہیں جس سے اس وبا کے پھیلنے کا خطرہ ہے. سپورٹس ڈایریکٹریٹ میں بھی کرونا کیسزز آئے ہیں جسکی وجہ سے آفس 15 جون تک بند ہے.ضلع خیبر میں کھیلوں کے سہولیات کے حوالے سے اس بات کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد وہاں پر کھیلوں کے سکیم پر کام شروع ہو جاے گا. ضلع خیبر کا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راحد گل ایک محنتی افسر ہے انشا اللہ وہ تین سالوں میں باقی قبائلی ضلعوں سے زیادہ کام کر دیکھاے گا.بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ کرونا ختم ہو اور کھیلوں کے سارے میدان آباد ہو جاے آمین ثم آمین