عمران خان امریکی میڈیا پر چھا گئے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل ہی امریکی میڈیا پر چھا گئے، ایک امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم واشنگٹن کا دورہ کر رہے ہیں، اس رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سیاست میں جدوجہد اور ان کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایاگیا، رپورٹ میں بتایا گیا عمران خان اپنی دیانتداری سے جانا جاتا ہے، عمران خان کا مقصد پاکستان کو کرپشن فری بنانا ہے، عمران خان نے اپنی کیرئیر کا آغاز کرکٹ سے کیا اس کے بعد اپنی مسلسل جدوجہد سے وہ پاکستان کے وزیراعظم بن گئے، عمران خان پاکستان کی بہادر اور دیانتدار لیڈر شپ ہے اس لیڈر شپ نے اپنے خطے میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔