کورونا کا شکار ہونے والی پاکستان کی شوبز شخصیات

اسلام آباد:پاکستان میں اس وقت چین سمیت متعدد ممالک سے کورونا کے کیسز زیادہ ہیں ۔کورونا سے عام افراد کی طرح شوبز شخصیات بھی متاثر ہو رہی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 2 اداکاروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد شوبز شخصیات میں کورونا کی تصدیق ہوچکی۔کورونا کے باعث ٹی وی و اسٹیج کے اداکار صغیر الٰہی اور پشتو فلموں کے مصنف ،شاعر و ہدایتکار نجیب پروانہ جاں بحق بھی ہوگئے تھے،اداکار، میزبان و لکھاری واسع چوہدری،اداکار، ٹی وی میزبان و کامیڈین شفاعت علی،معروف اداکارہ روبینہ اشرف، اداکارہ ندایاسر ،گلوکار ابرارالحق،گلوکار سلمان احمد،نیوز اینکر اور میزبان ماریہ میمن، نیوز اینکر و میزبان غریدہ فاروقی،اداکار نوید رضاپاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ بھی مہلک کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ان میں بعض شخصیات نے کورونا کو شکست دی جبکہ کچھ اب بھی آئسولیٹ ہے۔