احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد  : احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست مسترد کر دی ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔مریم نواز بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں۔ ۔مریم نواز کے خلاف جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کی درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کر رہے تھے۔دوران سماعت جج نے کہا کہ نیب بتائے کہ اس الزام پر مزید کیا چاہتے ہیں۔ دوران سماعت مریم نواز کو جج نے یہ بھی کہا کہ آپ اپنے وکیل کو بولنے دیں۔عدالت نے کہا کہ جب کبھی مرکزی اپیل پر فیصلہ آئے گا تو پھرعدالت دیکھے گی۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کر دی ہے۔احتساب عدالت نے مریم نواز کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی ہے۔خیال رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس پر تحریر تھا کہ ” نواز شریف کو رہا کرو”۔نیب نے مریم نواز کے خلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کے لیے درخواست دی تھی،ننیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو 10 سال قید، ایک ارب 29 کروڑ روپے جُرمانہ، مریم نواز کو سات سال قید، 32 کروڑ روپے جُرمانہ، شریف فیملی کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بحقِ سرکار ضبط کرنے کا حکم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔