سرکاری پاسپورٹ بنوانے کی آخری تاریخ 22 جولائی مقرر

مردان: سرکاری ملازمین کیلئے سرکاری پاسپورٹ بنوانے کی آخری تاریخ 22 جولائی2019 مقرر کی گئی ہے جس کے بعدمتعلقہ سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے پاسپورٹ ایکٹ 1974کے تحت کاروئی کرکے اٴْن کے پرانے پاسپورٹ منسوخ اور بلاک کردیئے جائیں گے جبکہ نئے سرکاری پاسپورٹ کے حاصل کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنا ہوگا۔اس ضمن میںامیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مقامی حکام نے بتایا کہ وہ تمام سرکاری ملازمین جنہوں نے عام پرائیویٹ پاسپورٹ بنایا ہے وہ اب محکمانہ اجازت نامہ (این او سی) کے ساتھ سرکاری پاسپورٹ کے حصول کے لئے متعلقہ پاسپورٹ دفتر سے 22 جولائی 2019 سے قبل رابطہ کریں ورنہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانا پاسپورٹ منسوخ اور بلاک کرکے پاسپورٹ ایکٹ کے تحت نہ صرف کاروئی کی جائے گی بلکہ سرکاری پاسپورٹ کے حصول پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرنا ہوگا۔