اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے شادی کرلی

کراچی:صدف کنول نے شہروز سبزواری سے شادی کرلی ہے، ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہی اپنی اہلیہ سائرہ یوسف کو طلاق دینے والے شہروز سبزواری نے صدف کنول سے شادی کرلی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اداکار شہروز سبزواری اور صدف کنول نے ایک پرائیویٹ تقریب میں نکاح کیا جس میں صرف قریبی افراد نے شرکت کی۔ نکاح کے بعد اداکارہ صدف کنول نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرکے صدف سبزواری کرلیا ہے اور نکاح کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CA2o3vQgoGF/?utm_source=ig_web_copy_link

خیال رہے کہ 29 دسمبر 2019 کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ سائرہ یوسف میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ بعد میں کہا گیا تھا کہ دونوں میں علیحدگی صدف کنول کے باعث ہوئی ہے۔شہروز سبزواری کے والد اداکار بہروز سبزواری نے بھی اس معاملے پر اپنا بیان دیا تھا کہ ٹویٹر صارفین کے مطابق دونوں میں اختلافات کی وجہ شہروز سبزواری کا ایک ماڈل و ادکارہ کے ساتھ افیئرہے۔