نامورگلوکار ابرار الحق کورونا وائرس سے متاثر

لاہور: تحریک انصاف کے رہنماء اور ہلال احمر کے چیئرمین ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، مجھ سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کے لیے دعا کریں۔ نامورمقبول ترین گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔جس پر ابرار الحق نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے کے بعد ابرار الحق نے کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا ہے اور اب انہیں اپنی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ڈاکٹر نے ابرار الحق کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک احتیاطا ًخود کو گھر میں قرنطینہ کرلیں۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ رات سے بخار اور خشک کھانسی ہے۔ جس کا میں نے ڈاکٹر کو بتایا تو انہوں نے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ مجھے امید ہے کہ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی اور میں وائرس سے متاثر نہیں ہوں گا۔ ابرار الحق نے اپیل کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دنوں ان سے ملے وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔