پٹرولیم منصوعات میں ایک بار پھر کمی کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آج یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 7 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کے تحت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا اعلان کردیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں7 روپے6 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت74 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5 یسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت 5 پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں9 روپے37 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 38 روپے14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت35 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔